• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 249میں دوبارہ الیکشن ہونا چاہئے، فواد چوہدری

کراچی، اسلام آباد (این این آئی، آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے این اے 249میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم تھا ، ضمنی انتخاب کسی تماشے سے کم نہیں تھا، دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کہنا ہے کہ کسی خاص پولنگ اسٹیشن میں شکایت کے بغیر پورے انتخابی حلقے میں دوبارہ گنتی کی ایک نئی روایت قراردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ این اے 249 میں ری کائونٹنگ کا فیصلہ اس لیے آیا کہ وہاں بدترین دھاندلی ہوئی، ہمارے ہاں الیکشن کمیشن کو بہت ہی ذمے دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے، تحریکِ انصاف کراچی میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنے کم ووٹوں کے ساتھ اسمبلی میں آ جانا تماشہ لگتا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے بھی ووٹنگ میں کمی آئی ہے۔دریں اثناء پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کسی خاص پولنگ اسٹیشن میں شکایت کے بغیر پورے انتخابی حلقے میں دوبارہ گنتی کی ایک نئی روایت قراردیا ہے۔

تازہ ترین