• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر فرانس سے ساڑھے 4 ارب ڈالر کے رافیل طیارے خریدے گا

قاہرہ (جنگ نیوز )مصر نے فرانس سے ساڑھے چار ارب ڈالر میں 30 رافیل لڑاکا جیٹ طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر، فرانس سے 30 رافیل جیٹ طیارے ساڑھے چار ارب ڈالر میں خریدے گا جس کے لیے دونوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر اتفاق کی تصدیق مصر کے وزارت دفاع نے بھی کی ہے۔معاہدے کے مندرجات کو اپریل کے آخر میں حتمی شکل دیدی گئی تھی اور آج معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے سے متعلق مزید تفصیلات کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ فرانس 2013 سے 2017 تک مصر کو اسلحہ فروخت کرنے والا ایک بڑا ملک رہا ہے۔

تازہ ترین