اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کےلیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا،کراچی سرکلر ریلوے کے پروجیکٹ ڈائر یکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کے سی آر کوریڈور کے ساتھ اوورہیڈ اور انڈرپاسز کے پی سی ون پر آئندہ ماہ سے کام شروع ہو جائے گا، سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ منصوبے کی فیزیبلیٹی رواں برس جون کے وسط تک مکمل ہو جائے گی ‘اس کے بعد نجی شعبے کی شراکت کا کام کیا جائےگا جو ستمبر 2021تک مکمل کر لیا جائے گا، اسد عمر نے کہا کہ کراچی کو بہترین ٹرانسپورٹ کے نظام کی اشد ضرورت ہے، کراچی سرکلر ریلوے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا، اسد عمر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ نجی شعبے کی شراکت کے لیے مارکیٹنگ کا کام شروع کر دیا جائے ، انہوں نے وزارت ریلوے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ منصوبے پر بروقت کام کےلیے کنسلسٹنٹ کے کام کاماہانہ بنیادوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاجائے۔