• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن اور منال نے عید کے کپڑوں کا مسئلہ حل کرلیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور جڑواں بہنوں ایمن اور منال خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہیں۔

اداکارہ منال خان نے اپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی نئی عید کلیکشن کے لیے بہن ایمن خان کے ساتھ ہونے والے فوٹو شوٹ کی کچھ تصویریں شئیر کی ہیں ۔

دونوں نے جدید ڈیزائن کے روایتی ملبوسات زیب تن کیے تصویریں شیئر کی ہیں۔


ان تصویروں میں دونوں بہنوں کو مختلف قسم کے پاکستانی ملبوسات میں دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ان کی نئی کلیکشن کا حصہ ہیں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کو صرف ایک دن میں 1 لاکھ34ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں ۔ جبکہ مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔


اس کے علاوہ ایمن اور منال کی تعریف کرنے سے بھولی سی نظر آنے والی پاکستانی اداکارہ اریج فاطمہ بھی خود کو نہ روک سکیں ۔

اریج فاطمہ نے دونوں بہنوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھ کہ ’بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘

تازہ ترین