• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا کابائیکاٹ کرنیوالے ڈیزائنرز کیخلاف قانونی کارروائی کروں گی، رنگولی چاندیل

متنازع بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ڈیزائنرز آنند بھوشن اور رمزیم دادو کی جانب سے ہیٹ اسپیچ کے معاملے پر بائیکا ٹ کیے جانے کے بعد اداکارہ کی بہن رنگولی چاندیل نے ان ڈیزائنرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کنگنارناوت کی بہن رنگولی چاندیل نےاس بارے میں اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک تفصیلی نوٹ شئیر کیا ہے۔

رنگولی چاندیل نےاپنے اس نوٹ میں لکھا ہے کہ ’یہ شخص آنند بھوشن کنگنا کے نام سے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ہم ان کے ساتھ ویسے بھی وابستہ نہیں ہیں ہم اسے جانتے تک نہیں، یہ بہت ساری با اثر شخصیت کے سوشل میڈیا ہینڈلز اسے ٹیگ کرتے ہوئے اس کے برانڈ کے ساتھ کنگنا کا نام گھسیٹ رہے ہیں، کنگنا کسی بھی برانڈ کی تشہیر کے لیے کروڑوں وصول کرتی ہے لیکن اس طرح کے ایڈیٹوریل شوٹ کو برانڈ کی توثیق کرنا نہیں ہوتا، نہ ہی ہم ان کپڑوں کا انتخاب کرتے ہیں، میگزین کے ایڈیٹرز ان کے جوڑوں کا انتخاب کرتے ہیں۔‘

رنگولی نے مزید لکھا کہ ’ یہ چھوٹے ڈیزائنر کنگنا کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہےجو کہ ملک کے ٹاپ اداکاروں کی فہرست میں شامل ہے، وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی اور اب اُسے عدالت میں ثابت کرنا پڑے گا کہ کب اور کیسے ہم نے اس کے برینڈ کی تشہیر کی ہےجیسا کہ اس نے دعوٰی کیا ہے اس نے کنگنا کا بائیکاٹ کردیا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ قواعد ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا تھا۔

تازہ ترین