• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں آپریشن: 2 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 3 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 دہشت گرد لاک کردیے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 3 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے ڈوسالی میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے اس آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شہید ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید