چمن(نورزمان اچکزئی)این سی او سی کے فیصلے کے تحت چمن میں بھی کورونا وائرس پھیلائو کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر باب دوستی سے پیدل آمدورفت بند کردی گئی ہے ۔گڈزٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت بحال رہی جبکہ ایف آئی اے کا امیگریشن افغانیوں کی افغانستان جانے اور پاکستانیوں کےلئے پاکستان آنے کےلئے بحال رہا،این سی او سی فیصلے کا اطلاق کارگو اور پاک افغان ٹریڈ پر نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر ضلع قلعہ عبداللہ چمن طارق جاوید مینگل کے مطابق باب دوستی پیدل آمدورفت کی بندش کا فیصلہ این سی او سی احکامات کے روشنی میں کیاگیاہے تاکہ کورونا وائرس کی نئی اقسام کی ملک میں داخلے کو روکا جاسکے۔