• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشل فیاض کا سوتیلے باپ سے متعدد بار ہراساں ہونے کا انکشاف

خوبرو اداکارہ ایشل فیاض نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں سوتیلے والد نے تین چار مرتبہ جنسی ہراساں کیا جس پر والدہ نے ان سے طلاق لی اور پھر کبھی شادی نہیں کی۔

ایشل فیاض نجی ٹی وی کے ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں اور اپنی زندگی کے تلخ دنوں کو یاد کیا۔


ایشل فیاض دوران گفتگو رو بھی پڑیں، اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ایشل فیاض نے بتایا کہ ان کی عمر 6 یا 7 برس تھی کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوگیا، ان کی والدہ نے دوسری شادی کرلی۔

اداکارہ نے کہا کہ جب وہ تھوڑی بڑی ہوئیں تو سوتیلے باپ نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک یا دو بار ان کے ساتھ ایسا سلوک ہوا ، لیکن جب چوتھی مرتبہ ایسا ہوا تو میں نے اپنی والدہ کو سب بتادیا۔


اداکارہ نے کہا کہ والدہ نے اسی واقعے کے بعد طلاق لی اور پھر کبھی دوبارہ شادی نہیں کی۔

واضح رہے کہ ایشل فیاض انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے فلم کاف کنگنا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ متعدد ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

تازہ ترین