• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی زیادتی سے متعلق آج تک والدین کو کچھ نہیں بتایا: الزبتھ اسمارٹ

امریکی چینل کی میزبان اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کی سرگرم کارکن الزبتھ اسمارٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 9 ماہ تک اغوا رہنے کے دوران جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کے حوالے سے آج تک والدین کو کچھ نہیں بتایا۔

 33 سالہ الزبتھ اسمارٹ نے سالہا سال تک اپنے ساتھ ہونے والا ظلم اپنے والدین سے چھپائے رکھنے کا حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔

الزبتھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی درندگی پر اس قدر شرمندگی محسوس کرتی تھیں کہ اپنے ماں باپ کو بھی نہیں بتا پائی کہ اس کے ساتھ کیا کچھ ہوتا رہا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق الزبتھ کو امریکی ریاست اوٹاہ کے شہر سالٹ لیک سٹی میں جون 2002 میں اغواءکیا گیا اور مارچ 2003 میں وہ بازیاب ہوئیں۔ اس دوران اغواء کار انہیں روزانہ جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق الزبتھ کو بریان ڈیوڈ مائیکل نامی مجرم نے اپنی اہلیہ وینڈ ابرزی کی اعانت سے اغواء کیا  اور گھر میں قید رکھ کر اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تھا۔

الزبتھ کا کہنا تھا کہ ’جب میں 9ماہ بعد گھر واپس پہنچی تو میرے والدین سب کچھ سننے کے لیے بے تاب تھے لیکن میں انہیں اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے متعلق کچھ نہ بتا سکی۔‘


انہوں نے کہا کہ ’10سال بعد جب میں نے عدالت میں گواہی تھی اور اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے متعلق بتایا، میرے والدین کو تب اس بارے علم ہوا۔‘

واضح رہے کہ عدالت نے ستمبر 2018 میں بریان ڈیوڈ کو عمر قید اور اس کی بیوی وینڈا کو 12سال قید کی سزا سنادی تھی۔

تازہ ترین