• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک جمعے کوبزنس کمیونٹی کے چیک کلیئر کرے گا

صدرعارف علوی کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک جمعے کوبزنس کمیونٹی کے چیک کلیئر کرے گا۔

اسٹیٹ بینک کے اس اقدام سے نجی شعبے کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔


صدرعارف علوی نے صدر ایوانِ صنعت و تجارت لاہور کی درخواست پر گورنر اسٹیٹ بینک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، گورنر اسٹیٹ بینک نے صدر کو جمعے کو کاروباری برادری کے چیک کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

گزشتہ روزصدر ایوانِ صنعت وتجارت لاہور نے ملاقات میں صدرمملکت سے درخواست کی تھی، صدرایوانِ صنعت وتجارت میاں طارق مصباح نے ذاتی دلچسپی لینے پر صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین