• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کےخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کےخلاف درخواست مسترد کردی گئی ۔

تعلیمی اداروں میں فسیوں کی کمی کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کی جانب سے  اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث بند ہونے والے اسلام آباد کے نجی  تعلیمی اداروں کو 20 فیصد فیس کم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

تازہ ترین