• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا علی خان کا پرستاروں سے سوال، بہن بھائیوں میں کون ماں سے مشابہہ ہے؟

بالی ووڈ ادکار سیف علی خان کی بہن، اداکارہ اور جیولری ڈیزائنر صبا علی خان نے انسٹا گرام پر اپنی والدہ شرمیلا ٹیگو ر کی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور اپنی پوسٹ میں انھوں نے فینز سے سوال پوچھا کہ ہم بہن بھائیوں میں سے کون ماں سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔

انکے اس سوال کے جواب میں پرستاروں نے کمنٹس سیکشن میں جوابات دیئے۔ ایک نے کہا آپ دونوں ملتی ہیں لیکن آپکی والدہ کی آنکھیں اور ناک سوہا علی خان سے اور ہونٹ اور ٹھوڑی آپ جیسی ہیں۔

جواب میں صبا علی خان نے کہا کہ آپ درست کہتے ہیں۔ ایک اور فین کے مطابق آپ کافی ملتی ہیں بالخصوص انکی نفاست اور خوبصورتی آپ جیسی ہے۔


ایک اور نے کہا کہ سوہا سو فیصد ملتی ہیں۔ جس پر صبا نے کہا کہ کچھ زاویوں سے، تاہم ہم سب کسی نہ کسی طرح ان سے مشابہت رکھتے ہیں۔

بحرین سے ایک فین نے لکھا کہ میںکل ہی آپکی تصویر دیکھ رہا تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ بالکل اپنی والدہ کی طرح ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید