• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر سٹی پہلی مرتبہ یوئیفا چمپئنز لیگ کے فائنل میں داخل

مانچسٹر( نیوزڈیسک) مانچسٹر سٹی نے سیمی فائنلز لیگ کے دوسرے میچ میں پیرس سینٹ جرمین کو 2-0سے شکست دے کر پہلی مرتبہ یوئیفا چمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول ریاض مہریز نے کیے۔ بدھ کو اتحاد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنلز لیگ کے دوسرے میچ میں انگلش کلب مانچیسٹر سٹی نے پیرس سینٹ جرمین کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-0سے شکست دی۔ ریاض مہریز نے 11ویں منٹ میں گول کر کے ما نچسٹر سٹی کو برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی ما نچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 63 ویں منٹ میں ریاض مہریز نے فل فوڈین کے پاس پر دوسرا گول کر دیا۔ پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم ما نچسٹر سٹی کے مضبوط دفاع کے سامنے بے بس نظر آئی اور کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔ واضح رہے کہ لیگ کے پہلے میچ میں مانچسٹرسٹی نے فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا تھا، اس طرح ما نچسٹر سٹی نے 1-4 کی مجموعی برتری کے ساتھ پہلی بار چمپئنز لیگ کے فائنل کیلیے کوالیفائی کیاہے۔
یورپ سے سے مزید