• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج یورپ بھر میں شہید اشرف صحرائی کی غائبانہ نماز ادا کی جائے گی، محمد غالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے سابق جنرل سکریٹری، تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین، تحریک آزادی کشمیر کے صف اول کے رہنما قائد کشمیر سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی محمد اشرف صحرائی کی بھارتی جیل میں شہادت پر شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید تحریک آزادی کے بانی رہنمائوں میں شمار ہوتے تھے، آج جمعہ 7 مئی کو یورپ بھر میں شہید قائد اشرف صحرائی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تعزیتی ریفرنسوں کا اہتمام کرکے شہید کی قربانیوں کو اُجاگر کیا جائے گا ۔تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی بڑی عظیم خدمات تھیں، انہوں نے بھارت کے ظلم اور تشدد کے سامنے مشکل ترین حالات میں بھی ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا، شہید ایک شہید بیٹے کے باپ کی حثیت سے اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے ، آخری دم تک تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ وابستہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیری رہنمائوں کے ساتھ روا ظلم اور ریاستی دہشتگردی سے دیگر کشمیری حریت قائدین جو جیلوں میں قید ہیں ان کی زندگیوں کو بھی شدید خطرہ ہے، حکومت پاکستان جو کشمیریوں کی وکیل ہے انہیں اس صورت حال کو اقوام متحدہ اور او،آئی، سی میں اٹھانا چاہئے ،پاکستان کشمیریوں کے حوالے سے ذمہ داریوں کو پورا کرے، جس سیاسی اور سفارتی حمایت کا بار اعلان کیا جاتا ہے وہ نظر آنی چاہئے ،مودی جیسے دہشت گرد اور فاشسٹ کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات استوار کرنے سے گریز کریں۔ محمد غالب نے کہا کہ۔عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو توجہ دلائی جائے گی کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات، کشمیری قائدین کو بھارتی جیلوں سے آزاد کرانے کے لیے اپنا کردار اداکریں ، مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ دو سالوں سے لاک ڈائون کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ بھات نے کشمیر کو ایک جیل خانے میں تبدیل کر رکھا ہے اور کشمیری انتہائی مشکل ترین حالات سے گذر رہے ہیں۔
تازہ ترین