• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت الزام تراشی کے سوا قوم کو کچھ نہ دے سکی، ضیاء عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت الزام تراشی کے سوا قوم کو کچھ نہ دے سکی،غربت کے خاتمے کا نعرہ لگانے والوں نے غریبوں کو ہی ختم کردیا، ایف بی آر نےٹیکس نیٹ میں آنےو الوں کو پریشان کرنے کے سواء کوئی کام نہیں کیا، موجودہ حکومت اگر اپوزیشن کی باتوں پر عمل کرتی تو اسے آج سیاسی اور معاشی میدان میں ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے معاشی میثاق کی بات کر کے ثابت کردیا کہ حکومت کے قیام کے وقت جب شہباز شریف نے اپوزیشن کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت کی دعوت دی تھی حکومت کو اسے قبل کر لینا چاہئے تھا ، مگر دو وزیر خزانہ کی تبدیلی کے بعد غلطی کا احساس کیا گیا، معیشت کی بحالی کے لئے ایف بی آر کی مدد سے صنعت کاروں پر دبائو بڑھانے سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

تازہ ترین