• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بازار بند ہونے کا خوف کورونا کے ڈرپر حاوی، SOPs کے بغیرعید شاپنگ جاری

کراچی، بازار بند ہونے کا خوف کورونا کے ڈرپر حاوی


کراچی(جنگ نیوز)بازار بند ہونے کا خوف کورونا کے ڈر پر حاوی ہوگیا ، کراچی میں عید کی شاپنگ کرنے والے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔تفصیلات کےمطابق دفاتر سے چھٹی اور بازاروں میں شاپنگ کا ایک ہی وقت ہونے کے باعث شہر کی تمام معروف سڑکوں پربے ہنگم ٹریفک جام ، شہری گھروں سے باہر ، کورونا آپے سے باہر ہوگیا،کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 14.23 فیصد ہوگئی۔ گزشتہ روز بھی عید کی شاپنگ کے لئے بازاروں میں بغیر ماسک آئے عوام سماجی فاصلے کی ہدایت کی دھجیاں اڑاتے نظرآئے، طارق روڈ، مینا بازار، کریم آباد، حیدر ی سمیت ملک کی متعدد مارکیٹوں میں عوام کے رش کے باعث پیدل چلنا تک محال ہوگیااور لوگ ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کرتے نظرآئے۔

تازہ ترین