• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر اور چینی سفیر سے ملاقاتیں


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر علاقائی اہمیت کے امور اور افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا اور قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری طرف شہباز شریف نے چینی سفارت خانے جاکر نئے چینی سفیر نونگ رانگ سے ملاقات کی۔


شہباز شریف نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور سوچ کے تحت سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ پاکستان اور چین ہی نہیں پورے خطے اور دنیا کے لیے عظیم ثمرات کا حامل ہے۔

چینی سفیر نونگ رانگ نے کہا کہ شہباز شریف کو چین میں پنجاب اسپیڈ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سابق وزیر اعظم نوازشریف چین کے پرانے دوست ہیں اور چین پرانے دوستوں کو نہیں بھولتا۔

چینی سفیر نے کمیونسٹ پارٹی چائنا کے قیام کی سوویں سالگرہ کی تقاریب میں شرکت کے لیے شہباز شریف کو دعوت بھی دی۔

تازہ ترین