• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی مختلف ممالک کے سفارتکاروں سے ملاقات


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول بھٹو سے امریکا، افغانستان، سعودی عرب، بحرین، عمان اور اٹلی کے سفارتکاروں نے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے دوست ممالک کے سفارتکاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

افطار ڈنر میں پی پی کی نائب صدر شیری رحمان اور سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری شریک تھیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرتعلیم سعید غنی اور وزیراطلاعات ناصر شاہ بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین اور اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو گیئورڈانیلا، سعودی عرب کے قونصل جنرل بندر فہد الدائل اور متحدہ عرب امارات کی سفارت کار مریم العزیزی موجود تھیں۔

اس افطار ڈنر میں افغانستان کے سفارت کار عبدالرحمان قاضی زادہ اور بحرین کے قونصل جنرل یاسر عیسیٰ ایجان الہدیدی، عمان کے سفارت کار محمد ناصر حماد المبسالی اور قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری بھی شریک ہوئے۔

بلاول بھٹو نے دوست ممالک کے سفارت کاروں کے درمیان دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دوست ممالک کے سفارت کاروں کا دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی تجارتی روابط مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین