• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوجی اڈے کے نزدیک 2 فلسطینی نوجوان شہید

غزہ(جنگ نیوز )اسرائیل میں فوجی اہلکاروں نے آرمی بیس کے نزدیک فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجی اڈے کے نزدیک اہلکاروں کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ ان نوجوانوں نے فوجی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔واقعے کے بعد فلسطینی شہریوں نے اسرائیل مخالٖ مظاہرہ کیا اور جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں ۔

تازہ ترین