• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن کا نظام ہی فلاح کا راستہ ہے‘ عائشہ سید

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سابقہ ممبر قومی اسمبلی اور ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ جماعت اسلامی عائشہ سید نے کہا ہے کہ قرآن کا نظام ہمارے لئے فلاح کا راستہ ہے۔ قرآن اللہ کی کتاب ہے، جس رب نے ہمیں پیدا کیا اگر اسی کے رستے پر چلیں تو دنیا کی کامیابی اور آخرت کی فلاح مقدر ہو گی۔ پوری امت اور انسانیت قرآن کی طرف بڑھے تاکہ اللہ ہمیں دنیا میں بھی سرخرو کرے اور آخرت میں بھی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے زیراہتمام آن لائن دورہ قرآن کی تکمیل کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ کو چاہئے کہ اٹھ کھڑی ہو اور انسانوں کو ظلم اور غفلت سے نکالے۔ ناظمہ خیبر پختونخوا بلقیس مراد نے اختتامی خطاب میں کہا کہ انسانیت جس تکلیف میں ہے اس سے نکالنے والے ان شاء اللہ ہم ہی ہونگے۔ سب جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر اجتماعی جدوجہد کریں۔ شعبہ الخدمت کی نائب ناظمہ زاہدہ کرم اور نائب ناظمہ ضلع سوات رخسانہ جہانگیر اور دیگر بھی شریک تھیں۔
تازہ ترین