• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے ہمراہ موجود شخصیات کون؟

معروف اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے وزیراعظم عمران خان اور اپنے والد کی دوستی کے حوالے سے ایک سنہری یاد شیئر کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ماضی کی ایک تصویر جاری کی جس میں عمران خان کو تو پہلی ہی نظر میں پہچان لیا جارہا ہے لیکن باقی دو شخصیات بالکل ناواقف ہیں۔


نادیہ جمیل نے بتایا کہ تصویر میں ان کے والد ، والد کے بہترین دوست عمران خان اور اصغر بھائی ہیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ ’انہیں آج بھی یاد ہے کہ جب والد میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو کس طرح عمران خان ان کی مدد کو پہنچے اور دوستی کا فرض نبھایا۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’وہ یہ بھی نہیں بھول سکتیں کہ جب وہ نوعمر تھیں اور نا سمجھی میں کسی دوست سے شادی کرنے والی تھیں، تب مجھے اس اقدام سے کیسے روکا۔‘

نادیہ جمیل نے گزشتہ برس ہی کینسر کو شکست دی ہے جس کے بعد سے وہ ماضی کی کچھ یادیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

نادیہ جمیل کے اکاؤنٹ سے وزیراعظم کی یہ سنہری یاد دیکھ کر مداح جوابی ٹوئٹس میں خوشی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے حیرانی کا بھی اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین