رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ کا شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے عمل کو کھلم کھلا توہین عدالت قرار دے دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود شہباز شریف صاحب کو بیرون ملک جانے سے روکنا کھلم کھلا توہین عدالت ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ کیا اب یہ نااہل حکومت عدلیہ کو بھی آنکھیں دکھائے گی؟ کیا نیازی عدلیہ سے بھی بالاتر ہے؟
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے فوری طور پر اس توہین کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ امیگریشن حکام نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا تھا، حکام کا شہباز شریف سے کہنا تھا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں۔
شہباز شریف نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہ دینے کی تحریری وجہ بتانے کا مطالبہ کیا تھا، شہباز شریف کو آف لوڈ کیے جانے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا۔
پرواز کو شیڈول کےمطابق 4 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا۔