• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان میں یوم القدس کے موقع پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا

ایتھنز (مرزارفاقت حسین ) دُنیا بھر کی طرح یونان میں بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے عالمی یوم قدس منایا گیا، اس سلسلہ میں شیعہ مسلم کمیونٹی گریس کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان ویبینار کا انعقاد ہوا جس میں یونان سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں، دانشوروں، عیسائی اور مُسلم مذہبی رہنماؤں، صحافیوں، مُسلم سفارتکاروں سمیت فلسطینی کمیونٹی کے نمائندگان نے بھی خطاب کیا اور مسئلہ فلسطین پر روشنی ڈالتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کی جبکہ اسرائیلی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔اِس موقع پر نمائندہ شیعہ مسلم کمیونٹی گریس سید اشیر حیدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سات دھائیوں سے اسلام کے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیل کا قبضہ ہے، یوم القدس اسرائیل کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کیساتھ مسجد اقصیٰ کی بازیابی کیلئے پُرعزم رہنے اور متحد ہوکر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا دن ہے۔ ویبینار کے شرکاء نے فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا موقع فراہم کرنے پر پروگرام آرگنائزز شیعہ مسلم کمیونٹی گریس کو خراج تحسین پیش کیا گیا، یاد رہے کہ یونان میں ہر سال عالمی یوم قدس عظمت و وقار کے ساتھ منایا جاتا ہے مگر رواں سال کورونا وائرس کے پیشِ نظریہ پروگرام انٹرنیٹ پر منعقد کیا گیا۔
تازہ ترین