• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ

کوالا لمپور(جنگ نیوز )ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر ریسٹورنٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 730 ڈالر(1لاکھ 10 ہزار 181 پاکستانی روپے )کا جرمانہ کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق ایک ریسٹورنٹ میں ملک کی روایتی ڈش چکن چاول کھانے گئے تھے جہاں اُن پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔سابق وزیراعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے ریسٹورینٹ میں داخل ہونے سے قبل درجہ حرارت چیک نہیں کروایا ،کیوں کہ ریسٹورینٹ کے رجسٹر میں اس کا اندراج نہیں تھا جس پر نجیب رزاق پر 730 امریکی ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا۔

تازہ ترین