• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، بھاکھڑا نہر سے سیکڑوں ریمیڈیسیور اور چیسٹ انفیکشن کے انجکشن برآمد


نئی دہلی (جنگ ڈیسک)دنیا بھر میں کوروناوبانے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ بھارت ایک جانب ریمیڈیسیور انجیکشن کی قلت کا شکار ہے، دوسری جانب بھارتی پنجاب کے چمکور صاحب کے نزدیک بھاکھڑا نہر سے سیکڑوں ریمیڈیسیور اور چیسٹ انفیکشن کے انجیکشن Remdesivir Injection برآمد کئے گئے ہیں۔ ان میں سرکار کو سپلائی کئے جانے والے 1456 انجیکشن، 621 ریمیڈیسیور انجیکشن اور 849 بغیر لیبل کے انجیکشن بھی شامل ہیں۔ تاہم انجیکشن کے اصلی یا نقلی ہونے کی تصدیق ابھی نہیں ہو پائی ہے۔

تازہ ترین