• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کی فوری بحالی کے امکانات معدوم

اسلام آباد (عاطف شیرازی) پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کی فوری بحالی کے امکانات معدوم ہوگئے۔ماہرین کی ابتدائی رپورٹ حوصلہ افزا نہیں‘ پلانٹ کی بحالی میں چھ ماہ تک کا وقت لگنے کا امکان ہے، آکسیجن پلانٹ کی بحالی میں چھ ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے جبکہ ایک پلانٹ کی مجموعی پیداوار کی صرف دس فیصد آکسیجن استعمال کیلئے دستیابی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پاکستان سٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کی بحالی سے متعلق ماہرین کی ابتدائی رپورٹ حکومت کو موصول ہوگئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ماہرین کی ابتدائی رپورٹ حوصلہ افزا نہیں ہے۔ رپورٹ میں پلانٹ کی بحالی میں چھ ماہ تک کا وقت لگنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور ایک پلانٹ کی مجموعی صلاحیت کی دس فیصد یا چھبیس ٹن آکسیجن کی پیداوار استعمال کیلئے دستیابی کا اندازہ لگایا گیا ہے جبکہ سٹیل ملز کے ایک پلانٹ کی آکسیجن کی پیداواری صلاحیت یومیہ دو سو ساٹھ ٹن ہے۔

تازہ ترین