• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان اقتدار سے باہر ہو تو پاکستان میں دل نہیں لگتا، مسرت چیمہ

لاہور (این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان جب اقتدار سے باہر ہوتا ہے تو ان کا پاکستان میں دل ہی نہیں لگتا اور انہیں لندن میں کرپشن سے خریدے گئے محلات کی یاد ستانے لگتی ہے، شہباز شریف کا دعویٰ ہے کہ وہ کورونا وباء میں ملک و قوم کا درد لے کر پاکستان آئے تھے حالانکہ حقیقت میں وہ بڑے خواب سجا کر لندن سے پاکستان پہنچے جو چکنا چور ہو گئے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وباء اپنے عروج پر ہے اب شہباز شریف کے دل میں ملک و قوم کا درد کیوں ٹھاٹھیں نہیں مار رہا ؟۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اتنی کیا جلدی ہے کہ عدالتی فیصلے کے چند گھنٹوں بعد ہی سامان باند ھ لیا ۔عدالتی فیصلے کے بعد ایک پراسس ہوتا ہے لیکن شہباز شریف کی جانب سے ایف آئی اے کو نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی کوئی باضابطہ درخواست نہیں دی گئی ۔
لاہور سے مزید