وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو بےدخل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے وہاں نمازیوں پرظلم ہوا، فلسطینیوں کو ان کےحقوق ملنے چاہئیں۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب سے تعلقات مزید بہتر کرنے کے لیے یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنا موقف پیش کیا ہے، محبوبہ مفتی بھی کہہ رہی ہیں ان حالات میں کشمیری قیادت کو جیلوں میں رکھا ہوا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرسکتا ہے جبکہ بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خواہش رہی ہےکہ امہ میں یکجہتی ہو، جب تک اتحاد نہیں ہوگا، او آئی سی پلیٹ فارم موثر نہیں ہوگا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔