کوئٹہ(نمائندہ جنگ)تربت پاک ایران سدحد پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ فائرنگ سے چار اہلکار شدید زخمی ہو گئے علاقے میں آ پریشن شروع کردیا گیا ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اہلکار گزشتہ روز تربت کے علاقے پاک ایران سرحد پر گاڑیوں میں معمول کی گشت کر رہے تھے کہ قریبی پہاڑ سے دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں چار اہلکار شدید زخمی ہو گئے دیگر اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں میں ایک افسر سمیت نو جوان شہید جبکہ دس زخمی ہوچکے ہیں۔