وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی مدرز ڈے پر اپنی والدہ کے ہمراہ ایک نایاب تصویر شیئر کر کے ماؤں کے عالمی دن کی مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔
شیخ رشید نے لکھا کہ والدہ کی محبت ہی دائمی محبت ہے جو ہر حالت میں قائم رہتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا گیا، سوشل میڈیا پر مشہور و معروف شخصیات نے اس دن کی مناسبت سے پیغامات شیئر کیے اور اپنی والدہ سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
اس دن کو منانے کا مقصد محبت کے خالص ترین رنگ کے لیے ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے عقیدت، احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔