• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا کو وسیم سے جدائی کے بعد دونوں بیٹوں کی بھی یاد ستانے لگی

سوئنگ کے سلطان کے لقب سے مشہور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو ماؤں کے عالمی دن پر اُن کے دونوں بیٹوں تیمور اور اکبر کی یاد ستانے لگی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شنیرا نے اپنی بیٹی عائلہ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی جس کو اُنہوں نے ایک طویل کیپشن دیا۔


شنیرا نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنا مدرز ڈے اپنی عائلہ کے ساتھ اچھے لمحات گُزار کر منارہی ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’عائلہ نے مجھ سے پوچھا کہ میری اور وسیم کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی جس پر میں نے بتایا کہ تمہاری پیدائش سے قبل ہماری ملاقات ہوئی تھی۔‘

سابق کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ ’میں ماؤں کے عالمی دن پر اپنے دونوں بیٹوں تیمور اور اکبر کو بھی بہت یاد کررہی ہوں جو ہم سے بہت دور ہیں۔‘

شنیرا نے کہا کہ ’ان تمام ناقابل یقین خواتین کو مدرز ڈے مبارک ہو جو اپنے بچوں سے محبت کرتی ہوں اور اُن کے تحفظ کے لیے بےشمار قربانیاں دینے سے گریز نہیں کرتی ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اُن تمام لوگوں کو بھی مدرز ڈے مبارک جنہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی ماؤں کو کھودیا۔‘

شنیرا نے مزید کہا کہ ’ماں جسمانی طور پر اپنے بچوں کے ساتھ نہ بھی ہو لیکن بچوں کے دلوں میں وہ ہمیشہ زندہ اور اُن کے ساتھ رہتی ہے۔‘

خیال رہے کہ شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔

آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کی بارڈرز بند کی ہوئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید