• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ویکسینیشن سینٹرز میں اسٹرازینیکا لگانے کا آغاز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ویکسینیشن سینٹرز میں برطانوی ویکسین اسٹرازینیکا لگانے کا آغاز ہوگیا ہے، اسٹرازینیکا 4 سے 8 ہفتوں کے وقفے کے ساتھ ڈبل ڈوز ویکسین ہے۔

آسٹرازینیکا ویکسین کوویکس سے ساڑھے 4 کروڑ پاکستانیوں کے لیے بطور عطیہ فراہم ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چین سےفروری میں برآمد سائنوفام کی موجودہ کھیپ سیکنڈ ڈوز لینے والوں کے لیے مختص ہے جبکہ پاکستان سائنوفام ویکسین کی 1 کروڑ خوراکوں کی خریداری چین سے کرنے کا معاہدہ کرچکا ہے۔

نئی سائنوفام کھیپ پہنچتے ہی شہری پھر سے سائنوفام ویکسین بھی حاصل کرپائیں گے جبکہ پاکستان چین سے سنگل ڈوز کین سائنو بائیو ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں خریداری کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام سے قبل پاکستان کین سائنو سنگل ڈوز ویکسین کا استعمال شروع کردے گا۔

تازہ ترین