• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر 22 فیصد سے زیادہ


لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر ساڑھے 22 فیصد سے اوپر چلی گئی۔ 

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 212 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 201 کے نتائج مثبت آئے۔

 پنجاب میں یہ شرح ساڑھے تیرہ فیصد تک رہی۔ صوبے بھر میں مزید ستائیس مریض وینٹی لیٹر پر چلے گئے

دوسری جانب پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 13.53فیصد رہی جبکہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 290 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1393مثبت آئے۔

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 26 جبکہ لاہور میں 5 اموات ہوئیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وائرس کے مزید 27 مریض وینٹی لیٹر پر چلے گئے ہیں۔

تازہ ترین