• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید لطیف، بانی MQM اور BLA کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے جاوید لطیف، بانی ایم کیو ایم اور بی ایل اے کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں، وہ اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جاوید لطیف کےپاکستان نہ کھپے کے بیان کی مذمت مسلم لیگ نون کے شاہد خاقان عباسی نے بھی کی ۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ آرٹیکل5 شہریوں پر ریاست سے وفاداری کی لازمی شرط عائد کرتا ہے۔

دوسری جانب آج لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیانات کے مقدمے میں گرفتار نون لیگی رہنما جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کر دی ،جاوید لطیف نے خود دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت جتنا چاہے ریمانڈ دے، مجھے ساری زندگی بھی پولیس کے حوالے کر دیں لیکن میری آواز تو بند نہ کرائیں ۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ پولی گرافک سمیت 3 ٹیسٹ کروا لئے ہیں، جاوید لطیف کے دوسرے موبائل میں موجود واٹس ایپ گروپس دیکھنے ہیں، لہذا عدالت جاوید لطیف کامزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے ۔

جاوید لطیف نے عدالت میں کہا کہ میرے وکلاء نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا ہے عدالت جتنا چاہے ریمانڈ دے ۔

تازہ ترین