• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسرا بلگیچ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ گئی

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہے۔ارطغرل غازی کے تمام اداکاروں کو پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل محبت بھرے پیغامات بھیجے جاتے ہیں، پاکستانی ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹس کرکے ان کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔ترک سیریزارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار اداکرنے والی اداکارہ ایسرا بلگیچ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسرا بلگیچ ( حلیمہ سلطان) نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ ترک اداکارہ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 6ملین تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین