بھارت: ’سائیکو کلر‘ کے نام سے مشہور ملزم کو عمر قید کی سزا
بھارتی شہر فرید آباد کی مقامی عدالت نے 2022ء میں ایک خاتون کو اغواء اور قتل کرنے کے جرم میں 54 سالہ سنگھ راج کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے ملزم پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔