اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید کی چھٹیوں میں بھی اہم اور ہنگامی نوعیت کے کیسز کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلا م آباد ہائیکورٹ میں عید کی چھٹیوں میں کیسز کی سماعت کے حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔
سرکلر میں کہا گیا کہ جان کو لاحق خطرات اور ہنگامی نوعیت کے کیسز کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
سرکلر میں بتایا کہ عید کی چھٹیوں میں پیر سے ہفتے تک مجاز افسران ڈیوٹی کے لیے نامزد ہیں۔
سرکلر کے مطابق عید کی چھٹیوں میں ہنگامی نوعیت کیسز کے لیے ایک ڈپٹی اور 4 اسسٹنٹ رجسٹرار فرائض سرانجام دیں گے۔
ڈپٹی رجسٹرار سلطان محمود، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد، محمد وسیم اور محمد عاشق مجاز افسران نامزد کیے گئے ہیں۔
سرکلر کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل اعجاز احمد فون پر دستیاب ہوں گے۔