• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوٹنگ میں جلد بازی درست نہیں، صورتحال کی بہتری کا انتظار کرنا چاہیے، سوناکشی

بالی ووڈ اداکارہ سونا کشی سنہا نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی مصروفیات دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے جلد بازی نہیں کرنا چاہیے اور صورتحال کے بہتر ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔

دبنگ جیسی ہٹ فلم میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی سوناکشی نے کہا کہ اس وقت سلو ڈائون ہی بہتر ہے کیونکہ کوئی بھی اس وبا کا شکار ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سونا کشی نے کورونا وائرس ویکسین کی اپنی پہلی ڈوز حال ہی میں لگوائی ہے۔

ادھر بالی ووڈ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران انٹرٹینمنٹ انڈسٹری، فلم اور ٹی وی شوٹس کو ایک بار پھر روک دیا گیا ہے۔

لیکن خوش قسمتی سے سوناکشی سنہا نے موجودہ کورونا پابندیوں سے قبل ہی اپنے پہلے ویب پروجیکٹ فالن کو مکمل کرلیا تھا۔


انھوں نے تسلیم کیا کہ انھیں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے کام کے دوران پریشانی کا اندازہ ہوا تھا، کیونکہ شوٹنگ کے دوران مختلف پابندیوں اور ماسک چہرے سے ہٹانے سے ایک خوف کا احساس رہتا تھا، حالانکہ جاری صورتحال میں لوگ ان چیزوں کے کافی حد تک عادی ہوچکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید