• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدا کے لیے فلسطین کو سانس لینے دو،صبا قمر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خدا کے لیے فلسطین کو سانس لینے دو۔ یہ جملہ ممتاز پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے فلسطین پر کی جانے والی اسرائیلی بمباری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا ہے۔پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا کی سائٹ انسٹا گرام پہ اپنے اکاؤنٹ پر فلسطینیوں پہ کی جانے والی وحشیانہ بمباری کی اسٹوری شیئر کی ہے۔ انہوں نے معصوم بچوں سمیت مظلوموں کی شہادت پر غم و غصے کا بھی اظہار کیا ہے۔فلم و ٹی وی کی اداکارہ صبا قمر نےا پنے انسٹا گرام پہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک معصوم فلسطینی بچہ ہاتھ میں مسجد الاقصٰی کی تصویر اور فلسطین کا جھنڈا تھامے اداس کھڑا نظر آ رہا ہے۔صبا قمر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خدا کے لیے فلسطین کو سانس لینے دو۔غزہ پراسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری گزشتہ روز کی ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 24 افراد شہید اور 180 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے بھی شامل ہیں۔

دل لگی سے مزید