• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امراء لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،میاں محمد اسلم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، سابق سیکرٹری اطلاعات محمد انور نیازی نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی میڈیا کوآرڈی نیٹر شاہد شمسی کے جواں سال بیٹے بلال شمسی کے انتقال پرتعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ مرحوم بلال شمسی کو اچانک برین ہیمبرج ہوا جس سے وہ جانبرد نہ ہو سکے۔ مرحوم کی نماز جنازہ H-11قبرستان اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔

تازہ ترین