• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند عام آنکھ سے دکھائی دینا ممکن نہیں تھا، ماہر فلکیات

کراچی( سید محمد عسکری) جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق شوال 1442 ہجری کا نیا چاند بدھ کو عام آنکھ سے دیکھنا ممکن ہی نہی تھا کیونکہ چاند 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کو تقریباً 12 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہوا یعنی اس وقت چاند کا ( Conjunction) تھا جب 12 مئی کی شام سورج غروب ہوا اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ تھی اور بدھ کو غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیانی وقت صرف 36 منٹ تھا۔ غروب آفتاب کے وقت چاند افق (Horizon) سے تقریباً 6 ڈگری سے بھی کم پر تھا لہذا 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند صرف دوربین سے نظر آنے کا امکان تھا کیوں کہ غروب آفتاب کے 10 سے 12 منٹ تک روشنی ( Twilight ) رہتی اور دوران چاند نظر ہی نہیں آسکتا اس طرح عملی طور پر چاند تقریباً 3درجہ ڈگری پر ہوتا ہے اور 29 کا چاند غروب آفتاب کے فورا بعد نظر نہیں آتا ہے چناچہ عام آنکھ سے اسے دیکھا جانا ممکن ہی نہیں تھا۔

تازہ ترین