• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچویں شادی کا وظیفہ مانگ لیا گیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان میں نجی ٹی وی کے شو پر ایک کالر نے پانچویں بیوی کے لیے وظیفہ مانگ لیا جس پر مذہبی اسکالر نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے ہاتھ جوڑ لیے۔

نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں آنے والی ایک غیر متوقع کال نے سوشل میڈیا پر بھی تبصروں کا سلسلہ چھیڑ دیا۔

ایک فرد نے کال پر دعویٰ کیا کہ میں پہلے ہی 4 شادیوں میں کامیاب رہا ہوں اور میری بیویاں بھی مجھ سے خوش ہیں، مگر اب میں پانچویں شادی کرنا چاہتا ہوں اور اس سلسلے میں مخصوص وظیفے کی درخواست کرتا ہوں تاکہ اس معاملے میں کامیابی مل سکے۔

کالر کی درخواست پر مذہبی اسکالر نے شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے فوراً اسے روکا۔

 اسکالر نے کہا کہ ایسے خیالات سے دور رہیں، آپ کو چاہیے کہ اپنی موجودہ گھریلو زندگی پر توجہ دیں اگر آپ 4 بیویوں کے بعد بھی مزید شادی کا سوچ رہے ہیں تو اس میں کچھ غلط ہے۔

انہوں نے کہا آپ شاید 5 یا 6 بیویوں تک جا پہنچیں گے اور یہ رویہ جاری رکھیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید