• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن ہاتھ میں 2 گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ انڈسٹری میں بچن فیملی اداکاری کے علاوہ اپنے لگژری لائف اسٹائل کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔

امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن اکثر ہی ہاتھ میں 2 گھڑیاں پہنے نظر آتے ہیں جب ان دونوں کا یہ عجیب اسٹائل وائرل ہوا تو مداح اس کی وجہ جاننے کے لیے بے تاب ہوئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے اپنے ایک انٹرویو میں اس عجیب اسٹائل کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس عجیب روایت کی ہماری فیملی کے لیے خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ روایت جیا بچن سے شروع ہوئی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے یورپ گیا تو والدہ یورپ اور بھارت کا ٹائم زون مختلف ہونے کی وجہ سے 2 گھڑیاں پہنتی تھیں تاکہ وہ مجھ سے صحیح وقت پر بات چیت کر سکیں۔

اسی طرح امتیابھ بچن نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں کبھی کبھی تفریح کے لیے 3 گھڑیاں بھی پہنتا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید