• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودیہ تعلقات میں 1 گروہ نے رخنہ ڈالنے کی کوشش کی: وزیرِ خارجہ

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایک گروہ نے پاک سعودی عرب تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں 700 زائد بوگس این جی اوز اسی مقصد کے لیے رجسٹر ہوئیں۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین عالمی سطح پر حل طلب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر سلامتی کونسل میں بھی بات ہوئی ہے اور مزید بات ہوگی، سعودی عرب اور ایران میں بات چیت کا آغاز ہوچکا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس منعقد کرانے کے لیے تحریک پیش کریں گے، افغانستان میں امن کا عمل آگے بڑھ رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان تعلقات میں بہتری اور گرمجوشی ہے، تہران اور اسلام آباد افغانستان اور سرحدی معاملے پر متفق ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ منزل دور ضرور ہے لیکن مل جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

تازہ ترین