بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف علم دار روڈ پر عیدگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیئے جانے والے مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے اسرائیل کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔
مظاہرین نے اس موقع پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئے اسکول پر بم حملے کی بھی شدید مذمت کی۔