امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل اختیار ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ کی صورتِ حال پر امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ رات اسرائیلی وزیرِ اعظم سے رابطہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل اختیار ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا یہ بھی کہنا ہےکہ توقع اور امید ہے کہ صورتِ حال جلد بہتر ہو جائے گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین سے بات چیت کے لیے امریکا اپنا نمائندہ بھیجے گا۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 68 ہو چکی ہے۔