• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان نے زوردیا ہے کہ عوام عید الفطر سادگی سے منائیں۔

جاری کیئے گئے بیان کے ذریعے عوام کے نام پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عید مختلف قسم کی ہے، فلسطین اور کشمیر پر مظالم دوسری وجہ ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے۔

وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ کشمیری اور فلسطینی قابض طاقتوں کے مظالم سہہ رہے ہیں۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید پر ہمیں کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کرنا ہے۔

تازہ ترین