• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا سیاسی رہنماؤں کو ٹیلیفون، عیدالفطر کی مبارکباد


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی سیاسی رہنماؤں کو ٹیلی فون پر عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ 

شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو ٹیلی فون کیا۔ 

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے عیدالفطر کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس بلانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اسی طرح دونوں رہنماؤں نے فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی ٹیلیفون کیا اور آصف علی زرداری و اہل خانہ کے لیے عید پر مبارک باد کا پیغام دیا۔

شہباز شریف نے آصف علی زرداری کی صحت کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے سراج الحق، لیاقت بلوچ، ساجد میر، اویس نورانی، خالد مقبول صدیقی اور فیصل سبزواری کو بھی ٹیلی فون کیا۔

ان رہنماؤں اور شہباز شریف کے درمیان بھی عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ 

شہباز شریف نے اسفند یار ولی، ایمل ولی، غلام بلور، آفتاب شیرپاؤ سے بھی فون پر گفتگو کی۔ 

شہباز شریف نے اختر مینگل، محمود اچکزئی اور عبدالمالک بلوچ سے بھی گفتگو کی اور انھیں عید کی مبارکباد دی۔

تازہ ترین