• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  عید کے روز شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔ 


انھوں نے یہ بھی کہا کہ کابینہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، اس سفارش پر معمول کے طریقہ کار کے مطابق عمل درآمد ہوگا۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

تازہ ترین