پاکستان کی اداکارہ آمنہ الیاس نے کشمیر اور فلسطین میں جاری کشیدگی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آمنہ الیاس نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم آپ کو احساس دلاتے ہیں کہ آزادی حقیقت میں ایک نعمت ہے۔
اداکارہ نے اپنے پیغام کے ساتھ دنیا بھر میں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
آمنہ الیاس کی پوسٹ کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور انہیں کئی کمنٹس بھی لکھے۔